Tuesday, February 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور مزید بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور مزید بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور مزید بڑی تبدیلیاں، جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات کر دیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ،3 نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور مزید بڑی تبدیلیاں جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تعینات جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا
چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاریجسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس کے انتظامی جج تعینات ، آفس آرڈرجسٹس ثمن رفعت امتیاز بنکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔