Tuesday, February 4, 2025
ہومدنیاامریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع

امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا میں 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جنہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ امریکی فوج کا سی 17 ائیرکرافٹ 205 بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوگیا ہے جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے جس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ایک ابتدائی فہرست تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ 18 ہزار بھارتی شہری بغیر قانونی دستاویزات کے امریکا میں مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔