Monday, February 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزحزب اللہ کا اپنے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

حزب اللہ کا اپنے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے مقتول سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔
حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہلاکت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ مقتول رہنماؤں کو بڑے عوامی اجتماع کے سامنے پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
23 فروری کو ہونے والے ان کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ حسن نصراللہ کی تدفین بیروت جبکہ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے دیر قانون میں دفن کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔