Monday, February 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد

فیصل آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل پر تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔