Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانسابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم

سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔
اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںگرڈ لیوی کیپٹو پاورپلانٹس آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔
کابینہ نے مذکورہ بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بیان میں قومی ایئرلائن اورخزانے کوہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایاجائے گا۔کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشینیٹوکے چارٹرکی توثیق کردی، اس انیشئیٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی۔ 50بلین درخت اگائے جائیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے حکومت اوریورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم بارے معاہدے کی منظوری دی۔ کابینہ نے میڈیکل اورڈینٹل کالجزمیں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنیکی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اکاونٹیبیلیٹی کورٹ III اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن میں تبدیل کرنیکی منظوری دیدی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی فی الفورمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔