Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانوزیراعلی ہاوس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی ہاوس کے پی میں قائم پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی ہاوس خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی کا پارٹی سیکرٹریٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی صدارت واپس لینے کے بعد سیکرٹریٹ کو بھی ختم کیا جائے گا، پارٹی سیکرٹریٹ کو اب کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حیات آباد یا ٹاون کے میں پارٹی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، وزیر اعلی ہاوس میں پارٹی سیکرٹریٹ کی وجہ سے متعدد رہنماوں اور وکررز کو مشکلات کا سامنا تھا، پارٹی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو بھی نئے دفتر منتقل کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔