Friday, December 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزپشاور: غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور: غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور: کرم میں امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھیجا جانے والا قافلہ اب تک کا سب سے بڑا قافلہ ہے، قافلے میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے، پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں قافلہ کرم پہنچا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ پہنچنے کے بعد متاثرین میں غذائی اشیاء کی تقسیم جاری ہے، امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کے علاقے سے روانہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔