Tuesday, July 8, 2025
ہوماسلام آبادموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کا تقاضا ہے، چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاسبان وطن پاکستان کے پلیٹ فارم سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان مرکزی صدر محسن عباسی پارٹی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی صدر محسن عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کی طرف سب کو مل کر کام کرنا ہے اور شجر کاری کی اس مہم کو ہم نے ملک بھر میں لے کر جانا ہے۔چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان کا کہنا تھا کہ درخت نہ صرف اب و ہوا کے لیے ضروری ہیں بلکہ ملک کی معیشت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں ہم سب کو مل کر اپنے گھر اور محلے سے لے کر پورے وطن میں شجر کاری کو صدقہ جاریہ سمجھ کر اس پر بھر پور توجہ دیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔