Tuesday, July 8, 2025
ہومخیبر پختونخواوزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا


ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور کی دلچسپی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی انتھک جدوجہد رنگ لے آئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبے پر ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک کیتھ لیب جیسے میگا پراجیکٹ سے ہم کنار کردیا،کیتھ لیب کے قیام کے حوالے سے اخبارات میں ٹینڈراشتہار بھی لگا دیا گیاہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی نے کہا کہ اس محنت اور جدوجہد میں حصہ لینے والے ایک عام ورکر خواہ وہ سیاسی ہو یا غیر سیاسی، وکیل ، ڈاکٹر ، صحافی ، لکھاری سب کے مشکور ہیں اور اس میگا پراجیکٹ کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ جلد عوام الناس کو فائدہ پہنچے،یہ کیتھ لیب جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور مختلف قلبی امراض کے پیچیدہ اور حساس طبی طریقہ کار، جیسے انجیوگرافی کے لیے استعمال کی جائے گی۔اس کیتھ لیب کی تعمیر سے جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔