ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید کو وائلڈ لائف پارک میں موجود مختلف جانوروں اور پرندوں کے حوالے سے بریفنگ دی ، مہمانوں نے پارک میں جانوروں اور پرندوں کی مختلف اقسام کو دیکھا اور ان کی دیکھ بھال کا بھی معائنہ کیا،
مہمانان پارک کے خوبصورت مناظر اور اس ماحول میں جانوروں کی دیکھ بھال اور ان پر دی جانیوالی توجہ سے بہت متاثر ہوئے، دورہ کے موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے چیئرمین ڈیڈک کمیٹی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے موجودہ وائلڈ لائف پارک کے توسیع کے پروجیکٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،
چیئرمین ڈیڈک کمیٹی و رکن قومی اسمبلی سردار فیصل امین گنڈہ پور نے کہا کہ وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے یقینی طور پر علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوں کو بھی پارک میں موجود خوبصورت جانور اور پرندے دیکھ کر تفریح کے مواقع میسر آئینگے، انہوں نے اس موقع پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور ان کے عملہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔