Thursday, February 6, 2025
ہومخیبر پختونخواڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک پیسکو ڈویژن میں نادہندگان سے 1ارب 41کروڑ روپے کی ریکوری

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک پیسکو ڈویژن میں نادہندگان سے 1ارب 41کروڑ روپے کی ریکوری

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان ) وزارت توانائی اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر نادر زمان کنڈی کی قیادت میں پیسکو ڈیرہ سرکل نے ستمبر2023سے 9جنوری 2025کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک پیسکو ڈویژن میں پیسکو نادہندگان سے 1ارب 41کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ،اس حوالے سے ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر نادر زمان کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک بجلی چوروں کیخلاف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں6645مراسلے متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے ہیں ، جن میں سے 5887مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔

بجلی جرمانوں کی مد میں 41لاکھ 72ہزار روپے کی وصولی کی گئی ہے، ایس ای پیسکو ڈیرہ سرکل نے بتایا کہ پیسکو نادہندگان کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر اب تک 114ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ہیں ، جبکہ 1650بجلی کے ٹیمپرڈ میٹرز کو تبدیل کیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ اب تک 10ہزار سے زائد بجلی کے کنڈے موقع پر اتارے گئے ہیں ، سپرٹینڈنگ انجینئر پیسکو ڈیرہ سرکل انجینئر نادر زمان کنڈی نے بتایاکہ پیسکو ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، بجلی کے نادہندگان اپنے ذمہ پیسکو کے بقایاجات بروقت ادا کریں ، کنڈا مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ،کنڈا مافیا کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے جائینگے اور ان کیخلاف جرمانے بھی لگائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔