Friday, January 10, 2025
ہومتازہ تریننواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔