Wednesday, February 5, 2025
ہوماسلام آبادمحفوظ سفر کے لیے صحت مند نظر کا کلیدی کردار ہے ، آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ

محفوظ سفر کے لیے صحت مند نظر کا کلیدی کردار ہے ، آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایت پر موٹروے ایم ٹو مین ٹول پلازہ اسلام اباد پر فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ کا مقصد موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور ز کی انکھوں کا مفت معائنہ تھا ۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ ایسے ڈرائیورز جن کی انکھیں کمزور تھیں انہیں موقع پر مفت چشمے اور ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ فری کیمپ جو کہ الشفا ائی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے لگایا گیا تھا ، کثیر تعداد میں ڈرائیورز مستفید ہوئے اور موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ نے پیغام دیا کہ محفوظ سفر کے لیے ڈرائیور کی نظر کا صحیح ہونا ضروری ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے ۔اس نقطے کو مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس کی جانب سے مین ٹول پلازہ اسلام اباد پر فری کیمپ کا کیا گیا ۔ مزید یہ کہ ایسے کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔