Wednesday, February 5, 2025
ہومتازہ ترینمسجد نبوی, ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی

مسجد نبوی, ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی

جدہ (آئی پی ایس )مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ہٹا لی گئی تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکا ئو نٹس کے مطابق مسجد نبوی ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتا ہے مزید تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کرسکیںگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔