لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی رہائی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم پہلے والے عزائم دہرا رہے ہیں، 9 مئی کرنے والوں کو یہ رعایت پاک فوج کی جانب سے آئی ہے اور اُن کو بھی اس پر دوبارہ سوچنا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتشار کا ایندھن بننے والے بچے باہر نکل کر بھی نومئی کے جذبے کا اظہار کررہےہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کو بھی سوچنا چاہیے کہ ایسی جماعت کےلیے رعایت ہونی چاہیے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بلوائیوں کو اگر ایسا ریلیف ملے تو پھر اس ملک میں 9 مئی بار بارہو گا۔
عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر چیز میں سیاست کرنی ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت وہاں کی جیلوں کو ٹھیک کیوں نہیں کرتی، ان کو صرف اڈیالہ جیل ہی کیوں نظر آتی ہے؟ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی اپنے اعمال پر کبھی نادم نہیں ہوتے۔
معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم عزائم دہرا رہے ہیں، فوج کو سوچنا چاہیے، عظمیٰ بخاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔