اسلام آباد:وزیراعظم کے زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلی، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کے زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
