اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف میں بننے والے جہانگیر ترین گروپ نے ایم پی اے نذیر چوہان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو اکیلا نہ سمجھا جائے۔ اس بات کا اعلان ترین گروپ نے اپنے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ارکان نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ انتقامی کارروائیاں برداشت نہیں ان کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ ترین گروپ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کو کسی طرح بھی تنہا نہ سمجھا جائے ترین گروپ نذیر چوہان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس موقع پر ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدی پرویز الہی کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر سے منتخب نمائندوں کی عزت بحال کی، ترین گروپ کے ارکان عدالت میں یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
نذیر چوہان کو اکیلا نہ سمجھا جائے، ترین گروپ کی دھمکی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔