Wednesday, February 5, 2025
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں 4 ترقیاتی منصوبے پیش ،شاہراہِ دستور کی اپ گریڈیشن، بیوٹیفکیشن ،ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی منظوری

سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں 4 ترقیاتی منصوبے پیش ،شاہراہِ دستور کی اپ گریڈیشن، بیوٹیفکیشن ،ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی منظوری

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 71 واں اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے ممبران سمیت سنئیر متعلقہ حکام نے شرکت کی.تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 4 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے گئے. سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 71 ویں اجلاس میں شاہراہِ دستور کی اپ گریڈیشن، بیوٹیفکیشن سمیت مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا 490.082 ملین روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا. اس منصوبے کے تحت شاہراہِ دستور اور سرکاری عمارات کی سجاوٹ اور اپ گریڈیشن مستقل بنیادوں پر کی جائے گی.

واضح رہے مستقل بنیادوں پر جدید ایل ای ڈی لائٹس کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی. سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اسلام آباد میں میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی آٹ سورسنگ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے پی سی ٹو بھی منظور کیا گیا. شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سی ڈی اے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کروایا جارہا ہے. وفاقی حکومت کی ہدایت پر متعارف کروانے والا جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہر سے نہ صرف آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے میں بھی مدد ملے گی اور اس منصوبے کو 4 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا.

مزید برآں سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات اور ایڈوائزز ہائر کرنے کے منصوبے کا پی سی ٹو منظور کیا گیا. اسی طرح اجلاس میں ہمک سلاٹر ہاس کی تعمیر کیلئے پی سی ون بھی منظور کیا گیا. اس منصوبے کے تحت موجودہ سلاٹر ہاس کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور موجودہ سلاٹر ہاس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی. منصوبے کے تحت شہریوں کو اعلی، معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔