Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ اجلاس ،سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مو خر کر دی

وفاقی کابینہ اجلاس ،سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مو خر کر دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز ہو رہا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویڑن /سیکرٹریٹ کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بطور پریس آفیسرز تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی- ان قوائد و ضوابط کے نتیجے میں انفارمیشن گروپ افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس کیس نمبر 623-پی /2017 کے فیصلے کی روشنی اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی-وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل فوڈ سیفٹی ، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- تاہم سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مو خر کر دی گئی۔٭ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کی 24 دسمبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کردی-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔