Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزقرضوں کی ادائیگی معیشت پر بڑا بوجھ ،نجات حاصل کرنا ہوگی: احسن اقبال

قرضوں کی ادائیگی معیشت پر بڑا بوجھ ،نجات حاصل کرنا ہوگی: احسن اقبال

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اقتصادی پلان اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے دلیرانہ اقدامات کی بدولت آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان کے عوام باہمت اور باصلاحیت ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جہاں ایک طرف چیلنجز ہیں وہاں ہمیں بے پناہ مواقع بھی میسر ہیں، ہم نے مواقع سے استفادہ کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے، ہمیں سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی معیشت پر بڑا بوجھ ہے، ہمیں قرض کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی، انسانی وسائل کی ترقی ہماری ترجیح ہونی چاہیے

، پائیدارترقی کے لیے ہمیں تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت ختم کر کے پاکستانی معیشت کے پرکترے گئے، سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل معاشی ترقی کو متاثرکرتا ہے، نوازشریف نے 90 کی دہائی میں اقتصادی پلان متعارف کرایا جس کو بعد میں من موہن سنگھ کی حکومت نے اپنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔