Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہو گئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہو گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 68 ہو گئی۔ لیب نے ڈی آئی خان سے نیا پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 68 ہو گئی ہے جب کہ ڈی آئی خان سے یہ رواں سال کا 10 واں پولیو کیس ہے۔ جاری سال کے دوران 27 کیسز کا تعلق بلوچستان، 20 کا خیبر پختونخوا، 19 کا سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔