Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزجماعت یا کسی فرد کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں: عرفان صدیقی

جماعت یا کسی فرد کیلئے نہیں، پاکستان کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت یا کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں، چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے، کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا، میثاقِ جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے عفریت سے خیبر پختون خوا متاثر ہے، کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نواز شریف نے پہلی تقریر میں مذکرات کی بات کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔