واشنگٹن(آئی پی ایس )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مقیم تارکین وطن کی ملک بدری پر شور مچایا تھا جس پر اب انہوں یوٹرن لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز ایک بحث کے دوران انہوں نے اپنے سب سے بڑے حامی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک سے کہا کہ وہ ایک خصوصی ویزا پروگرام کی حمایت کرتے ہیں جو انتہائی ہنر مند کارکنوں کو ملک میں داخل ہونے میں مدد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا کہ وہ H1-B ویزوں کی حمایت کرتے ہیں، جو امریکی کمپنیوں کو انتہائی ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تبصرہ امریکا میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے درمیان امیگریشن پالیسیوں پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ مسک نے اپنے موقف کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر جنگ بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔امیگریشن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت موقف نے صدر جو بائیڈن پر ان کی انتخابی جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا عزم کیا تھا کہ وہ ان تمام تارکین وطن کو ملک بدر کردیں گے جو مناسب دستاویزات کے بغیر امریکا میں مقیم ہیں اور قانون کے تحت آنے والوں کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔