اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف سابق ممبر پلاننگ سی ڈی ایاز خان کی جانب سے دائر درخواست نہ صرف خارج کردی ہے بلکہ عدالت نے پٹیشنر کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ایاز خان نے غیر سنجیدہ پٹیشن دائر کرنے عدالت کا وقت ضائع کیا،پٹیشن کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔