اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں گے، پولیو کے خلاف تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان بھر میں پولیو کے 60کیسز آنا تشویش کی بات ہے، وائرس کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سیکیورٹی مسائل والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیم مہم میں بھرپور طریقے سے ہماری مدد کررہے ہیں۔
انسداد پولیومہم کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں60پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے، انسداد پولیو مہم 16سے19 دسمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیوکے خلاف جنگ میں تعاون پربین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فانڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لییسعودی ولی عہد کا کردارقابل قدر ہے۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں کیساتھ ملکرپولیوکیخلاف جنگ جیتیں گے، بھرپورعزم کیساتھ پولیوکوملکی سرحدوں سے باہرنکال کردم لیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیومہم میں حکومت سے تعاون کریں
۔وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیومہم میں ورکرزکیساتھ تعاون یقینی بنائیں، والدین بچوں کوقطرے پلا کران کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچے توانا ہوکرملک کے روشن مستقبل میں کردارادا کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کی ملک کے طول وعرض میں خدمات قابل ستائش ہیں، پولیوورکرزمرض کے خاتمے کیلئے جرات اور بہادری کیساتھ شبانہ روزمصروف ہیں، اس بارپولیوکا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرکے دم لیں گے۔محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجزوالے علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھرپورتعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگے بڑھ رہے ہیں، پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔