Sunday, December 15, 2024
ہومکامرسچین میں دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا دوسرامرحلہ فعال

چین میں دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ کا دوسرامرحلہ فعال


بیجنگ :
دنیا کے بلند ترین فوٹو وولٹک پراجیکٹ ، ہوادیائی چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آپریشن شروع ہوا۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ سطح سمندر سے 5,100 میٹر کی اونچائی پر ہے ،جب کہ دوسرے مرحلے کی سب سے زیادہ اونچائی 5،228 میٹر تک پہنچ گئی ہے جس نے ایک بار پھر چین کے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی اونچائی کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔


چھائی پھنگ فوٹو وولٹک اسٹوریج پاور اسٹیشن کا دوسرا مرحلہ چین کے شی زانگ خوداختیارعلاقے کے شہر شان نان کے ضلع نائی دونگ میں واقع ہے، جس کی نصب شدہ گنجائش 100،000 کلوواٹ اوررقبہ تقریباً 2،000 مو ہے۔اس سائٹ کی شمسی توانائی چین کے قومی معیار کے مطابق سب سے زیادہ ہے ۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 کے آخر میں فعال ہو چکا تھا جو اب تک 60 ملین کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ بجلی پیدا کر چکا ہے۔ اس منصوبے کے دو مراحل موسم سرما اور موسم بہار میں وسطی شی زانگ میں بجلی کی قلت کو مؤثر طریقے سے دور کریں گے۔


منصوبے کے دوسرے مرحلے کے فعال ہونے کے بعد توقع ہے کہ سالانہ 155 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی جائے گی جس سے 50 ہزار گھرانوں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری کی جا سکے گی ۔ سالانہ پیدا ہونے والی بجلی 46 ہزار 700 ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور ایک لاکھ 1 ہزار 800 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے برابر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔