Monday, January 6, 2025
ہومپاکستانسبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر

سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہونگے: ہمایوں اختر

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

سابق وزیر ہمایوں اختر کی حلقہ این اے97 فیصل آباد میں سیاسی سرگرمیوں جاری ہیں، انہوں نے حلقے کے دورے کے دوران کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں کیں، مختلف افراد کے گھر بھی پہنچے جہاں ان کے عزیز و اقارب کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ حلقہ كے عوام اب با شعور ہو چكے ہیں، سبز باغ دکھانے والے اب اپنی چالوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حلقے میں جگہ جگہ مسائل اور مشكلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے منتخب ہونے والے اب بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، عوام جان چکے ہیں کہ کون لوگ ان کے مسائل کے حل اورعلاقے کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں، حلقے كے عوام، کسان اور نوجوان مایوس ہیں۔

ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ حلقے میں بچوں اور بچیوں کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں میسر نہیں، اکثریتی علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، سیوریج کے نظام کا برا حال ہے، علاقے كی پگ پہننے کے دعویداروں نے عوام کے لئے كچھ نہیں سوچا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انشا اللہ جب بھی موقع میسر آئے گا علاقے کو مثالی حلقہ بنا کر دکھائیں گے، ہماری كاوشوں سے مریدوالا انٹر چینج منظور ہو چكا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔