Sunday, December 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارتی فوج دھرم کی محافظ بن گئی، 1971 کی جنگ کی تصویر آرمی چیف ہائوس سے اتار دی

بھارتی فوج دھرم کی محافظ بن گئی، 1971 کی جنگ کی تصویر آرمی چیف ہائوس سے اتار دی

نئی دہلی(آئی پی ایس )بھارتی فوج دھرم کی محافظ بن گئی، 1971 کی جنگ کی تصویر آرمی چیف ہاس سے اتار دی۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالے دے کر بتایا کہ آرمی چیف ہاس کے ہال میں ویزاں 1971 کی جنگ کی تصویر کی جگہ 28 مدراس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ کرنل تھامس جیکب نے بنائی گئی پینٹنگ لگا دی گئی جس میں فوج کو دھرم کے محافظ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

دھرم کے محافظ والی پینٹنگ میں برف سے ڈھکا پہاڑ، مشرق لداق کا عکس، فوجی ٹینک، فوجی اہلکار اور عقب میں بھگوان کی بگی کا عکس موجود ہے۔ اس میں جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تصویر میں بھارت کی تہذیب کی شاندار عکاسی موجود ہے جو ہمیشہ سچائی پر یقین رکھتا اور طاقت کا استعمال بوقت ضرورت کرتا ہے، اور بھارتی آرمی اپنے مفادات اور سرحدوں کا تحفظ بنانے کے لیے چوکس ہے۔

دوسری جانب بھارت فورسز کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ایک شمالی فوج کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پوسٹ کیا کہ اب افسانہ، مذہب اور جاگیردارانہ نظام مستقبل میں فتح کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل پستی میں ہیں، ہٹائی گئی تصویر میں مجھے اپنے کورس میٹ نظر آرہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔