Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد،ڈائریکٹر جنرل آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے ای الیون میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیا۔ڈی جی آئی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے دنوں میں متوقع بارشوں کی پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس رہیں گے۔ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں ای ا لیون کی کمیونٹی سول سوسائٹی انتظامیہ کی مدد کیلے موجود رہیں گی۔ڈی جی آی سی ٹی/ ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کا مزیدکہنا تھا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پا لیا ۔ایمر جنسی ریلیف کیمپ میں تمام ادارے شامل ہیں جو کہ فوری ریسپانس کریں گے۔ ڈی جی آئی سی ٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اب کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہماری ٹیمز فوری ریسکیو کریں گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اب تک ایمرجنسی کی تمام کالز پر ریسکیو آپریشن کر چکا ہے اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز ٹیمز ہر دم تیار ہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو کیا جاے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔