اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہور رجسٹری میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ای حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ای حلف نامہ سسٹم میں حلف نامے جمع کرانے کا آسان اور شفاف طریقہ ہے، جو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کم کرنے میں معاون ہوگا،کیس مینجمنٹ سسٹم سے فوری تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنا ممکن ہوگا، وکلا اور درخواست دہندگان لاہور رجسٹری سے اسلام آباد کیسز کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق نئے اقدامات سے دستاویزات کی ترسیل میں وقت اور تاخیرکا خاتمہ اوراس سے عدالتی نظام میں کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ای حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
