اسلام آباد(سب نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے مقدمات میں بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور سمیت 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
تحریک انصاف کے چاروں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کیے گئے ہیں۔
ڈی چوک احتجاج ،بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔