Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات کی بحالی، وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات کی بحالی، وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات کی بحالی بارے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ کر دیئے گئے، اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو سٹرکچر نامکمل ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا، سٹرکچر مکمل ہونے پر نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی قوانین کو دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔