ہومپاکستانسینیٹر فیصل واوڈا کا عمران خان کی فوجی تحویل سے متعلق بڑا دعوی

سینیٹر فیصل واوڈا کا عمران خان کی فوجی تحویل سے متعلق بڑا دعوی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لینا حیران کن فیصلہ نہیں ہوگا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے نہیں بچ سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال دراصل فیض حمید کے ٹرائل سے جڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، 9 مئی سے جنرل (ر) فیض حمید، بانی پی ٹی آئی ، پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینا چاہتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے میں مسلسل بول رہا تھا، اسی لیے مجھے پارٹی سے بھی نکال دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔