اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی قیادت کا اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا، آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد حکومت سازی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،سیف اللہ نیازی ، عامر کیانی ، فواد چوہدری شریک ہونگے۔ اجلاس میں شیریں مزاری ، شفقت محمود بھی شرکت کریں گے۔ آزاد کشمیر کے لیے صدر ، وزیراعظم اور اسپیکر کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کابینہ کے لیے مختلف وزرا کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔
آزاد کشمیر کے صدر ، وزیراعظم، اسپیکر، وزرا کے ناموں پر غورکیلئے اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
