Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانمدارس کا معاملہ تعلیمی ہے، اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے، سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی

مدارس کا معاملہ تعلیمی ہے، اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے، سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔
اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، آج وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سیکام کررہے ہیں، ہم کیسے مدارس پر سمجھوتا کرسکتے ہیں، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہیکہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہوجائے گا۔اس موقع پر ڈی جی مذہبی تعلیم غلام قمر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد مدارس سے متعلق معاہدہ ہوا تھا، طے ہوا تھا کہ تمام مدارس ڈائریکٹریٹ ریلیجیس ایجوکیشن کے ساتھ منسلک ہوں گے، ہم نے مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہے اور تعلیمی نظام کو سپورٹ کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔