Friday, December 27, 2024
ہومدنیاشام کا مستقبل شامی عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ

شام کا مستقبل شامی عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے شام کی صورتحال کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین شام کی صورتحال پر بھر پور توجہ دے رہا ہے اور شام کا مستقبل شام کے عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہیئے۔

چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریقین شامی عوام کے طویل مدتی اور بنیادی مفادات کے لئے ذمہ دار ی کے ساتھ جلد از جلد شام کو مستحکم طور پر بحال کرنے کا سیاسی حل تلاش کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔