Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانوزیر اعلی خیبرپختونخوا کی 1613متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی 1613متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی

پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے 1613متاثرہ اساتذہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق 1613 متاثرہ اساتذہ نے عجب خان میانی صدر متاثرہ کوالیفائڈ اساتذہ کی قیادت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے گزشتہ رات امین ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلی سردار علی امین خان گنڈا پورنے متاثرہ اساتذہ کو بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سید کامران شاہ ،سید جمیل شاہ سردار شعیب خان میانخیل اور وزیر اعلی کیپرسنل سیکرٹری محمد نواز خان بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی عوام کو روز گار کی فراہمی ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ایسے متاثرہ اساتذہ جو کوالیفائڈ ہیں انہیں جلد بحال کیا جائے گا تاہم اساتذہ کو سابقہ تنخواہیں نہیں دی جائیں گی لیکن ان کو سروس پوری ملے گے۔ متاثرہ اساتذہ کے صدر عجب خان نے وزیر اعلی کا غریب اساتذہ کے سر پر دست شفقت رکھنے اور ان کی دادرسی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اساتذہ نے وزیر اعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرہ بازی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔