اسلام آباد، وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلہ ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اکیس کے جوادپال کو رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جواد پال وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21کے ندیم محبوب وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کر دیے گئے۔ندیم محبوب اس سے قبل پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔


