Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانمشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

اسلام آباد ، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، معید یوسف دورے میں امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی اور پاک امریکاتعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال بھی زیرغورآئیگی۔اس دوران معیدیوسف امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔معیدیوسف کی امریکی ہم منصب سے آخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان پہلی اعلی سطح ملاقات ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔