مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کردیا۔
آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظفر آباد میں مظاہرین انٹری پوائنٹ برارکوٹ کی جانب رواں دواں ہیں۔ پونچھ ڈویژن میں میں مظاہرین نے کوہالہ انٹری پوائنٹ اور پلندری میں ڈھلکوٹ کے انٹری پوائنٹ کو بند کردیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کا کہنا ہے کہ کل مزید مشاورت کی جائے گی اور کل اسمبلی کے گھیراو کی کال بھی دے سکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہرسعید کا کہنا تھاکہ حکومت نے تمام قیدی رہا کردیے۔ انہوں نے بتایاکہ صدارتی آرڈیننس پرمذاکرات ناکام نہیں ہوئے، ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام مکاتب فکرکے لوگ ہیں اور صدارتی آرڈیننس پرکمیٹی کی سفارشات پرعمل کریں گے۔