Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اعزاز،عاطف اکرام شیخ ای سی او سی سی آئی کے صدر منتخب

پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اعزاز،عاطف اکرام شیخ ای سی او سی سی آئی کے صدر منتخب

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اعزاز،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہو گئے

ای سی او پاکستان ،ترکیہ ،افغانستان،آذربائیجان ،ترکمانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک پر مشتمل ریجنل بلاک ہے ، فورم کے اعلامیہ کے مطابق عاطف اکرام شیخ کا بطور صدر ای سی او سی سی آئی انتخاب 7دسمبر 2024سے آئندہ 2سال کیلئے کیا گیا ہے ،عاطف اکرام شیخ کے انتخاب سے ای سی او کے رکن ممالک میں باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو گا ۔

نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر فورم کا مشکور ہوں ، بطور صدرای سی او سی سی آئی پاکستان اوروسط ایشیائی ممالک میں اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہوں ،وسط ایشیائی ممالک پر مشتمل ای سی او بلاک تجارتی گزرگاہ اور دنیا کو جوڑنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، کثیر الجہتی فورم میں متحرک کردار ادا کرکے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کی کوشش کرینگے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔