Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانسانحہ 9مئی، سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سانحہ 9مئی، سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کوٹ نے 9مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔