Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانعمران خان کی بہنوں کو عدالت سے بھاری جرمانہ، کیوں، تفصیلات سب نیوز پر

عمران خان کی بہنوں کو عدالت سے بھاری جرمانہ، کیوں، تفصیلات سب نیوز پر

راولپنڈی (آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو عدالت نے 10ہزار روپے ہرجانے کا حکم سنا دیا ،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی ملاقات کروائے جانے سے متعلق درخواست دائر کی تھی ،علیمہ خانم، عظمی خانم، نورین خان نیازی کی جانب سے ملاقات کروانے کی درخواست 2 دسمبر کو دائر کی تھی ،عدالت نے دائر درخواست پر جیل سپریڈنٹ سے جواب طلب کیا تھا

عدالت نے تین دسمبر کو سپرٹنڈنٹ جیل کو طلب کیا تھا ،جیل انتظامیہ نے عدالت کے حکم کے بغیر ہی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کروا دی، عدالت کا اجازت کے بغیر ملاقات کروائے جانے کا نوٹس ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملاقات کر رہی تھی تو عدالت میں درخواست دائر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ عدالت نے تینوں بہنوں کو دائر درخواست پر 10 ہزار روپے ہرجانے حکم جاری کر دیا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دائر درخواست بھی خارج کر دی ،سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔