Wednesday, December 31, 2025
ہومپاکستانملک میں مہنگائی کم ہوگی، عوام کو ریلیف ملے گا، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

ملک میں مہنگائی کم ہوگی، عوام کو ریلیف ملے گا، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، 6 ماہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی 5 مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں سعودی عرب کے بڑے پراجیکٹس شروع ہورہے ہیں ، جبکہ 8 منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی مزید کم ہوگی، اور عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔