Friday, December 27, 2024
ہومکامرسچینی صدر کا بنیادی اصولوں کی پاسداری اور نئی بنیادیں رکھنے کے نکتہ نظرمبنی مضمون شائع ہوگا

چینی صدر کا بنیادی اصولوں کی پاسداری اور نئی بنیادیں رکھنے کے نکتہ نظرمبنی مضمون شائع ہوگا


بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا ایک مضمون اتوار کو شائع کیا جائے گا جس میں بنیادی اصولوں کی پاسداری اور نئے دور میں چین کی حکمرانی میں پارٹی کے ایک اہم نکتہ نظر کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
چینی صدر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون سی پی سی مرکزی کمیٹی کے اہم میگزین ‘چھیوشی جرنل’ کے رواں سال کے 23 ویں شمارے میں شائع ہوگا۔
یہ مضمون جنوری 2013 اور اگست 2024 کے درمیان صدرشی جن پھنگ کی تقریروں کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔