Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی اپنے ایک، ایک کارکن پر ظلم کاحساب لے گی،یاسمین راشد

پی ٹی آئی اپنے ایک، ایک کارکن پر ظلم کاحساب لے گی،یاسمین راشد

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ایک، ایک کارکن پر ظلم کاحساب لے گی۔ انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے،ان جانوں کا حساب ہوگا۔
انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں غیررسمی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ میرے پاس مذمت کیلئے الفاظ نہیں، پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایساظلم نہیں دیکھا، چیف جسٹس کوخط لکھوں گی معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ فضل الرحمان،بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کیے،ہم نے نہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پریقین رکھتی ہے، میں نے بطور وزیر کہا تھا احتجاج آئینی حق ہے، ہم نے نہیں روکنا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔