Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔