Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانضلع کرم میں متحارب گروہوں میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا

ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا


پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبائی ضلع کرم میں مخالف گروہوں کے مابین 10 روز کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم پائیدار امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
ضلع کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے شورش زدہ ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے حالیہ واقعات میں ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
دوسری جانب متحارب گروہوں کے درمیان معاملات معمول پر لانے کے لیے محفوظ نقل وحمل کے لیے سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملوں اور متحارب قبائل کی جھڑپوں میں مجموعی طور پر 102 افراد جاں بحق اور 138 زخمی ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔