Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانبشری بی بی نے اپنی ناتجربہ کاری سے عمران خان کی سیاست کا بیڑا غرق کر دیا ، عظمیٰ بخاری

بشری بی بی نے اپنی ناتجربہ کاری سے عمران خان کی سیاست کا بیڑا غرق کر دیا ، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگا، کل مشہور زمانہ انقلاب اسلام آباد کی سڑکوں پر بھاگتا نظر آیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ کفن پوش جلوس نے موت کا فرشتہ دیکھتے ہی دوڑ لگا دی، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی، کل علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ کہا جاتا رہا بشری بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں، وہ کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں، عمران خان کی سیاست کا بشری بی بی نے اپنی کم خواندگی اور ناتجربہ کاری سے بیڑا غرق کیا، جنہوں نے آخر تک کھڑے رہنا تھا وہ سب سے پہلے بھاگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9مئی ہو یا 24نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5بار احتجاج کی کال دے چکی اور ہر بار ناکام ہوئی، ان میں ذرا سی بھی شرم ہو تو یہ آئندہ احتجاج کی کال نہ دیں، آئندہ کسی نئی کال پر یہ بہت مار کھائیں گے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب سے عوام نہیں نکلے، اب اس پارٹی اور اس کے قائدین کو شرم کرنی چاہیے جنہیں لاکھوں لوگوں کی آمد کی امید تھی ،بشری بی بی گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں حالانکہ وہ لوگوں سے وعدے لے رہی تھی کہ خان کے بغیر نہیں جاوں گی، ان کے اپنے بچے باہر ہیں اور احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسر نہ تھا ۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا،اسلام آباد میں 2سویلین جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہی ،احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔