Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ بار کا محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار کا محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نام نہاد لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے غیرقانونی خواہشات کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل ضائع کیے۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا علی امین گنڈا پور کا اپنا صوبہ بے امنی کا شکار ہے، وہ استعفیٰ دیں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈکٹیٹر جیسا طرز عمل دکھایا ، مظاہرین آئینی اور جمہوری حقوق کا استعمال کررہے تھے ۔سپریم کورٹ بار نے بلا تاخیر تمام معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔